يارب ! يہ جہان گزراں خوب ہے ليکن
یا رب! یہ جہانِ گزَراں خوب ہے لیکن
کیوں خوار ہیں مردانِ صفا کیش و ہُنرمند
مطلب: بنیادی طور پر بال جبریل کی یہ تخلیق غزل نہیں بلکہ اقبال کے مخصوص اسلوب کی نظ میں اس کے ابتداءی شعر میں علامہ اس کرب میں مبتلا نظر آتے ہیں کہ یہ دنیا اپنی جگہ خوبصورت اور خوشنما سہی لیکن کیا وجہ ہے کہ یہاں صاف دل اور با کمال ہنر مند موجود ہیں ان کی تذلیل کس لیے ہوتی ہے اور انہیں نچلی سطح کا فرد کیوں سمجھا جاتا ہے؟ یہ سوال اس شعر میں اقبال نے خدا کو مخاطب کر کے اٹھایا ہے۔
گو اس کی خُدائی میں مہاجن کا بھی ہے ہاتھ
دنیا تو سمجھتی ہے فرنگی کو خداوند
مطلب: دوسرے شعر میں اس موضوع کو آگے بڑھاتے ہوءے اقبال کہتے ہیں کہ ہر چند اس دنیا پر سرمایہ دار طبقے کا تسلط اور اجارہ داری قاءم ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا بھر کے لوگ انگریز کو بھی خداوند کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
تو برگِ گِیاہے ندہی اہلِ خرد را
او کِشتِ گُل و لالہ بہ بخشد بخرے چند
مطلب: اقبال یہاں خدا سے گلہ مند ہیں کہ بظاہر تو باکمال اور اہل دانش افراد کو گھاس کی ایک پتی سے بھی نہیں نوازا جاتا جب کہ ہندوستان پر مسلط انگریز نے انتہاءی احمق اور نالاءق افراد کو انتہاءی عروج پر چڑھا رکھا ہے۔
حاضر ہیں کلیسا میں کباب و مئے گُلگوں
مسجد میں دھرا کیا ہے بجز مَوعظہ و پند
معانی: موعظہ: وعظ، نصیحت۔
مطلب: اقبال کا کہنا ہے کہ عیساءیوں کے کلیساؤں میں تو شراب و کباب فراہم کءے جاتے ہیں جب کہ عالم اسلام کی مساجد میں خشک قسم کے وعظ و پند اور نصیحتوں کے سوا اور کیا رکھا ہے۔ بالفاظ دیگر ان مساجد میں عام مسلمان کی دلچسپی کا تو کوءی سامان موجود نہیں اس لیے ان کے ہاں گریز کی کیفیت ملتی ہے۔
احکام ترے حق ہیں مگر اپنے مفسّر
تاویل سے قُرآں کو بنا سکتے ہیں پاژند
معانی: پاژند: ژند کی تفسیر، پارسیوں کے عقیدے کے مطابق ژندہ کتاب تھی جو ان کے پیغمبر و رہبر زرتشت پر اتری۔
مطلب: اے رب حقیقی اس میں کسی شک و شبہ کی گنجاءش نہیں کہ تیرے تمام احکام بر حق ہیں تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہمارے مفسرین نے قرآنی آیات کو بھی بے جا تاویلات اور پیچیدہ مفاہم سے ان کے معانی اور مطالب کو بے معنی اور غیر فطری مباحث میں الجھا کر ان کی حیثیت ہی بدل دی ہے۔ بالفاظ دگر ان مفسرین نے قرآن کریم کو بھی پاژند بنا کر رکھ دیا ہے۔ عملاً اقبال قرآن کے بیشتر مفسرین سے غیر مطمءن اور ناخوش نظر آتے ہیں۔ ان کے متعدد اشعار اس کا ثبوت ہیں۔
فردوس جو تیرا ہے، کسی نے نہیں دیکھا
افرنگ کا ہر قریہ ہے فردوس کی مانند
معانی: قریہ: گاؤں، بستی۔
مطلب: یارب تو نے اپنے فرمانبردار اور اطاعت بندوں سے بعد وفات جو بہشت عطا کرنے کا وعدہ کیا ہے وہ برحق، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ بہشت کو آج تک کسی نے بھی نہیں دیکھا جب کہ افرنگیوں کا ہر قصبہ و شہر بہشت کی مانند آراستہ ہے اور جو لوگ محض ظاہری خوبصورتی کے قاءل ہیں وہ ان سے متاثر کیوں نہیں ہوں گے؟
مُدّت سے ہے آوارۂ افلاک مرا فکر
کر دے اسے اب چاند کی غاروں میں نظربند
مطلب: میری سوچ اور فکر ایک عرصے سے انتشار کا شکار ہے۔ ان کی وسعت اور بلندیوں کو کسی نے بھی قبول نہیں کیا نا ہی ان سے استفادہ کیا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ تو اب میری خیالات کو چاند کے غاروں میں مقفل کر دے۔
فطرت نے مجھے بخشے ہیں جوہر مَلکوتی
خاکی ہُوں مگر خاک سے رکھتا نہیں پیوند
مطلب: اسی حوالے سے اقبال اپنے افکار کے بارے میں یوں گویا ہیں کہ فطرت نے مجھے وہ جوہر عطا کءے ہیں جو فرشتوں میں ہوتے ہیں حالانکہ میری تخلیق تو خاک سے ہوءی ہے اس کے باوجود یہ بھی حقیقت ہے کہ میرا اس خاکی دنیا سے کوءی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔
درویشِ خدا مست نہ شرقی ہے نہ غربی
گھر میرا نہ دِلّی، نہ صفاہاں، نہ سمرقند
مطلب: میں تو ایسا درویش ہوں جس کا تعلق نہ مشرق سے ہے نا ہی مغرب سے ۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ میرا وطن نہ تو دلی نہ اصفہان اور نا ہی سمرقند ہے بلکہ تیرے عشق نے مجھے ساری دنیا سے بے تعلق کر کے رکھ دیا ہے۔
کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق
نے اَبلہِ مسجد ہُوں، نہ تہذیب کا فرزند
مطلب: خدایا میں تو سیدھی سچی بات اور کھری بات کرنے کا عادی ہوں۔ وہی میرا قول ہوتا ہے جسے حق پر مبنی سمجھتا ہوں۔ یہی سبب ہے کہ نہ تو میں ایسا جعلساز ہوں جس نے مسجد کو اپنی پناگاہ بنا رکھا ہے نا ہی جدید تہذیب کی مکاریوں اور منفقتوں کا قاءل ہوں۔ مطلب یہ کہ نا تو ملا کی طرح سے رجعت پسند ہوں نا ہی جدید تہذیب کا حامی کار اور اندھا مقلد ہوں۔
اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں، بیگانے بھی ناخوش
میں زہرِ ہَلاہِل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
مطلب: یہی سبب ہے کہ میری حق گوءی کے سبب اپنے بھی مجھ سے خفا ہیں اور بیگانے لوگ بھی ناخوش ہیں کہ میں زہر کو زہر ہی اور قند کو قند ہی کہنے کا قاءل ہوں یعنی ریاکاری اور منافقت کسی مرحلے پر بھی میرے قریب سے نہیں گزری۔
مشکل ہے کہ اک بندہَ حق بین و حق اندیش
خاشاک کے تودے کو کہے کوہِ دماوند
معانی: حق بیں : حق دیکھنے والا ۔ حق اندیش: حق سوچنے والا ۔ خاشاک کے تودے: راکھ کے ڈھیر ۔ دماوند: ایک پہاڑ کا نام جو خراسان میں ہے ۔
مطلب: ایک ایسے سچے اور حقیقت پسند انسان کے لیے یہ امر ناممکنات میں سے ہے کہ وہ خس و خاشاک کے ڈھیر کو دماوند پہاڑ سے تشبیہ دے یعنی حقیقت سے روگردانی کرے اس طرح کے کھلے جھوٹ اور فریب کار میں روادار نہیں ہو سکتا ۔
ہوں آتشِ نمرود کے شعلوں میں بھی خاموش
میں بندہَ مومن ہوں ، نہیں دانہَ اسپند
معانی: آتش نمرود: نمرود بادشاہ کی آگ ۔ دانہَ اسپند: ہرمل کا دانہ جسے آگ میں ڈالیں تو چٹختا ہے ۔
مطلب: جس طرح حضرت ابراہیم نے نمرود کی آگ میں بھی خود کو ثابت قدم رکھا تھا یہی کیفیت میری ہے کہ زمانے کی ابتلاؤں کا بھی بڑے عزم و استقلال سے مقابلہ کر رہا ہوں ۔ اس لیے کہ میں بندہَ مومن ہوں اور کالا دانہ نہیں جسے کمزور عقیدہ خواتیں ٹونے ٹوٹکے کے لیے آگ میں پھینکتی ہیں اور وہ بلاتاخیر چٹخ جاتا ہے میں تو ایسا پیکر استقامت ہوں جو ہر چھوٹی بڑی مصیبت کو برداشت کرنے کا اہل ہوتا ہوں ۔
پُر سوز و نظر باز و نکوبین و کم آزار
آزاد و گرفتار و تہی کیسہ و خورسند
معانی: نکو بین: نیک دیکھنے والا ۔ کم آزار: کسی کو تکلیف نہ دینے والا ۔ تہی کیسہ: خالی جیب ۔
مطلب: میرا کردار یہ ہوتا ہے کہ دل و سوز و گداز سے لبریز ہے ۔ انسان کی خوبیاں دیکھتا ہوں عیب تلاش نہیں کرتا نا ہی کسی کے لیے باعثِ آزار ہوں ۔ اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ اپنی تمام انا کے باوجود آزاد ہوں اور خود کو پابند قفس بھی محسوس کرتا ہوں اور مال و زر سے محرومی کے باوجود مطمئن اور مسرور ہوں ۔
ہر حال میں میرا دلِ بے قید ہے خُرّم
کیا چھینے گا غنچے سے کوئی ذوقِ شکر خند
معانی: خرم: خوش باش ۔ ذوقِ شکر خند: میٹھی ہنسی کا ذوق ۔
مطلب: کتنی ہی مشکلات و مصائب ہوں میرا دل تو ہر حال میں مطمئن و مسرور رہتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کہ کوئی کلی کے لبوں سے مسکراہٹ نہیں چھین سکتا کہ یہ تو ایک فطری صلاحیت کی مظہر ہے ۔
چپ رہ نہ سکا حضرتِ یزداں میں بھی اقبال
کرتا کوئی اس بندہَ گستاخ کا منہ بند
معانی: حضرتِ یزداں : مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ۔ بندہَ گستاخ: گستاخی کرنے والا شخص ۔ منہ بند: خاموش کرنا ۔
مطلب: اس آخری شعر میں اقبال کہتے ہیں کہ یزداں کے حضور میں بھی میں خاموش نہ رہ سکا بلکہ بڑی بے باکی اور صاف گوئی کے ساتھ اپنی معروضات پیش کر دیں ۔ اس جسارت کو بے شک گستاخی پر محمول کیا جاۓ اور اسکے لیے جو سزا کوئی وہ بصد احترام قبول! لیکن یہ بھی تو فرز وفاداری ہے کہ محبوب کے روبرو دل کھول کر رکھ دیا جائے ۔
——————————
Transcription in Roman Urdu
Ya Rab ! Ye Jahan-e-Guzran Khoob Hai Lekin
Ya Rab! Ye Jahan-e-Guzran Khoob Hai Lekin
Kyun Khawar Hain Mardan-e-Safa Kaish-o-Hunar Mand
Go Us Ski Khudai Mein Mahajan Ka Bhi Hai Haath
Dunya To Samajhti Hai Farangi Ko Khudawand
To Barg-e-Gya Hai Nadhi Ahle-e-Khirad Ra
Aur Kisht-e-Gul-o-Lala Babkhashand Ba Kharay Chand
Hazir Hain Kalisa Mein Kabab-o-Ma’ay Gulgoon
Masjid Mein Dhara Kya Hai Bajaz Moaza-o-Pand
Ahkaam Tere Haq Hain Magar Apne Mufassir
Taveel Se Quran Ko Bana Sakte Hain Pazand
Firdous Jo Tera Hai, Kisi Ne Nahin Dekha
Afrang Ka Har Qariya Hai Firdous Ki Manand
Muddat Se Hai Awara’ay Aflaak Mera Fikar
Kar De Isse Ab Chand Ki Gharon Mein Nazarband
Fitrat Ne Mujhe Bakhse Hain Johar-e-Malkooti
Khaki Hun Magar Khaak Se Rakhta Nahin Paewand
Darvesh-e-Khuda Mast Na Sharqi Hai Na Gharbi
Ghar Mera Na Dilli, Na Safahan, Na Samarqand
Kehta Hun Wohi Baat Samajhta Hun Jise Haq
Ne Abla-e-Masjid Hun, Na Tehzeeb Ka Farzand
Apne Bhi Khafa Mujh Se Hain, Begane Bhi Na-Khush
Main Zehar-e-Halahil Ko Kabhi Keh Na Saka Qand
Mushkil Hai Ke Ek Banda’ay Haq Been-o-Haq Andesh
Khashaak Ke To De Ko Kahe Koh-e-Damawand
Hun Atish-e-Namrood Ke Shaolon Mein Bhi Khamosh
Main Band’ay Momin Hun, Nahin Dana’ay Aspand
Pursoz-o-Nazarbaz-o-Nikobeen-o-Kam Azar
Azad-o-Giraftar-o-Tehi Keesa-o-Khorsand
Har Haal Mein Mera Dil-e-Be Qaid Hai Khurram
Kya Cheenay Ga Gunche Se Koi Zauq-e-Shakar Khand !
Chup Reh Na Saka Hazrat-e-Yazdan Mein Bhi Iqbal
Karta Koi Iss Banda’ay Gustakh Ka Munh Band !
Translation in English
Lovely, oh Lord, this fleeting world; but
Lovely, oh Lord, this fleeting world; but
Why must the frank heart, the quick brain, droop and sigh?
Though usury mingle somewhat with his godship,
The white man is the world’s arch‐deity;
One wisp of hay to genius You deny;
His asses graze in fields of rose and poppy:
His Church abounds with roasts and ruby wines:
Sermons and saws are all Your mosques supply.
Your laws are just, but their expositors
Bedevil the Koran, twist it awry;
Your paradise no‐one has seen:
In Europe no village but with paradise can view.
Long, long have my thoughts wandered about heaven;
Now in the moon’s blind caverns let them sty!
I, dowered by Nature with empyrean (celestial) essence,
Am dust—but not through dust does my way lie;
Nor East, nor west my home,
Nor Samarkand, nor Ispahan nor Delhi; in ecstasy,
God‐filled, I roam, speaking what truth I see
No fool for priests, nor yet of this age’s fry.
My folk berate me, the stranger does not love me:
Hemlock for sherbet I could never cry;
How could a weigher of truth (True Believer)
See Mount Damawand and think a common refuse‐heap as high?
In Nimrod’s fire faith’s silent witness,
Not like mustard‐seed in the grate burned sputteringly – I am a True Momin – God’s Man
Blood warm, gaze keen, right‐following, wrong‐forswearing,
In fetters free, prosperous in penury
In fair of foul untamed and light of heart
Who can steal laughter from a flower’s bright eye?
In fair of foul untamed and light of heart
Who can steal laughter from a flower’s bright eye?