اسلام اور مسلمانعلامہ اقبال شاعری
ہندی اسلام
ہے زندہ فقط وحدت افکار سے ملت
وحدت ہو فنا جس سے وہ الہام بھی الحاد
وحدت کی حفاظت نہيں بے قوت بازو
آتی نہيں کچھ کام يہاں عقل خدا داد
اے مرد خدا! تجھ کو وہ قوت نہيں حاصل
جا بيٹھ کسی غار ميں اللہ کو کر ياد
مسکينی و محکومی و نوميدی جاويد
جس کا يہ تصوف ہو وہ اسلام کر ايجاد
ملا کو جو ہے ہند ميں سجدے کي اجازت
ناداں يہ سمجھتا ہے کہ اسلام ہے آزاد