پیشکش بحضور ملت اسلامیہرموز بے خودی
اے تیرا حق خاتم اقوام کرد
اے تیرا حق خاتم اقوام کرد
بر تو ہر آغاز را انجام کرد
ترجمہ:
. اے وہ امت کے تجھے اللہ تعالی نے خاتم الاقوام اخری قوم بنایا ہے اور تجھ پر ہر اغاز کا انجام کر دیا ہے
تشریح:
اے مسلمان قوم اے امت اللہ تعالی نے تجھے اخری قوم بنایا ہے تمہارے بعد کوئی قوم نہیں ہوگی اور تم سے پہلی قوموں سے جو آغاز کیا گیا تھا ان سب کا انجام تم پر کیا گیا اور سب سے بڑا اعزاز جو تمہیں حاصل ہوا وہ نبی اخر الزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی برکتوں اور ان کے وسیلے سے ہوا جو قابل مبارک باد قابل فخر اور ہما وقت شکر کرنے کے قابل ہے.